
(24نیوز) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میزبان سری لنکا کا تو سیمی فائنل میں جانا ممکن نہیں رہا، دوسرے میزبان بھارت کے لئے سیمی فائنل میں جانا پاکستان سے کہیں زیادہ مشکل بلکہ تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔ میچ ہواتو بھارت کو جیتنا پڑے گا، میچ نہ ہوا تو بھارت کے تمام پلئیرز اور ٹیم آفیشلز کو سامان پیک کر کے ہوٹل سے گھرروں میں شفٹ ہونا پرے گا۔ میچ وائٹ واش ہو جانے کے صدمے کو سہہ کر پاکستان تو سیمی فائنل میں جانے کی سٹرگل جاری رکھے ہوئے ہے لیکن میچ وائٹ واش ہونا بھارت کے لئے مکمل بربادی لائے گا، بارش نہ ہوئی تو کالی آندھی(ویسٹ انڈیز کا نِک نیم) تباہی لائے گی۔
پاکستان کی سری لنکا پر واضح برتری، بھارت پر ویسٹ انڈیز کی واضح برتری
پاکستان کو تو اس سری لنکا کو ہرانا ہے جسے وہ ورلڈ کپ سے پہلے 7 جنوری اور 11 جنوری کو دمبولا میں دو مرتبہ فیس کر چکا ہے۔ ایک میچ پاکستان نے آسانی سے جیت لیا تھا اور دوسرے میچ میں لنکا کے کیپٹن شناکا نے 9 گیندوں سے 34 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سیریز وائٹ واش سے بچا لیا تھا۔ شناکا نے9 بالز سے 5 چھکے مارے تھے۔ اس سے پہلے نومبر 2025 میں سری لنکا کے پاکستان ٹؤر میں پاکستان نے سیریز جیتی تھی۔
کل کے میچ کے لئے کرکٹ کے پنڈٹ پاکستان کو فیوریٹ کہہ رہے ہیں۔
لیکن بھارت کی صورتحال مختلف ہے۔ آئی سی سی کی رینکنگ میں بھارت کی ٹی ٹوینٹی ٹیم بدستور ٹاپ پر ہے لیکن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے بھارت آئی ہوئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم میگا ایونٹ کی ابتدا سے ہی پنڈتوں کو مسلسل حیرتوں سے دوچار کر رہی ہے۔
ی ہبھی پڑھیئے: سیمی فائنل کھیلنے کیلئےسری لنکا سے میچ کتنے مارجن سے جیتنا ہے؟ ماہرین نے ٹارگٹس بتا دیئے
اب یکم مارچ کو ٹی ٹوینٹی سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے گروپ میں دوسرے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ کرنے کے لئے بھارت اور سری لنکا کا وہ میچ ہے جس کو جیتنے والا ہی سیمی فائنل کھیلے گا، ہارنے والے اپنا سامان پیک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
بھارت کی ٹیم زمبابوے کی اب تک ناقابلِ شکست ٹیم سے حالیہ 72 رنز کی فتح کے بعد ہائی مورال کے ساتھ آخری “یدھ” کا انتطار کر رہی ہے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو گروپ میچوں مین ناقابلِ شکست رہی، وہ ساؤتھ افریقہ سے غیر متوقع شکست کے بعد سیمی فائنل میں جانے کے لئے سب کچھ داؤ پر لگ جانے کے سبب تلملاہت کے ساتھ یکم مارچ کے میچ کا انتظار کر رہی ہے۔
ویسٹ انڈیز ست جیت: اگر ہندوستان ایڈن گارڈنز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیتا ہے، تو وہ 4 پوائنٹس پر ختم ہو جائے گا اور خود بخود جنوبی افریقہ کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔
ویسٹ انڈیز سے ہار: ایک شکست بھارت کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گی، کیونکہ ویسٹ انڈیز پھر 4 پوائنٹس پر چلا جائے گا جبکہ بھارت 2 پر برقرار ہے۔
واش آؤٹ/بارش: اگر میچ بارش کی وجہ سے روک دیا جاتا ہے، تو بھارت از خود گھر سے بے گھر ہو جائےگا۔ ویسٹ انڈیز کے پاس اس وقت انڈیا کے نیٹ رن ریٹ(-0.100) کے مقابلے میں اعلیٰ نیٹ رن ریٹ (+1.791) ہے۔ اور دونوں ٹیمیں 3 پوائنٹس پر ہوں گی، جس سے کیریبین ٹیم آگے بڑھ جائے گی۔
سپر 8 گروپ 1 سٹینڈنگ
رینک ٹیم پلے پوائنٹس نیٹ رن ریٹ (NRR) کی پوزیشن
1 ساؤتھ افریقہ 2 4 +2.890 اہل (Q)
2 ویسٹ انڈیز 2 2 +1,791 ہنوز فیصلہ کے منتظر
3 بھارت 2 2 -0.100 ہنوز فیصلہ کے منتظر
4 زمبابوے 2 0 -4.475 سفر تمام ہو چکا ہے۔
فیصلہ کن میچ کہاں ہو رہا ہے
بھارت کو اپنے ڈو آر ڈائی میچ مین ویسٹ انڈیز پر صرف یہ برتری حاصل ہے کہ میچ بھارت مین ہوم گراؤنڈ مین ہوم کراؤڈ کے سامنے ہو رہا ہے لیکن کرکٹ کی یہ عجیب فیکٹ ہے کہ ویسٹ انڈیز کو ہوم کراؤڈ اور ہوم گراؤنڈ تو ملتا ہی کبھی کبھار ہے۔ وہ ہمیشہ دوسروں کے مجمع کے سامنے ہی پرفارم کرنے کے عادی ہیں۔ یکم مارچ کے میچ میں بھارتی پلئیرز پر ہوم کراؤڈ کا دباؤ بھی ہو سکتا ہے، ویسٹ انڈیز کو یہ مسئلہ نہیں ہو گا۔
اتوار، یکم مارچ کو شام سات بجے کلکتہ کےایڈن گارڈنز کی وکٹ پر بھارتی ٹیم کا مقبرہ بھی بن سکتا ہے اور یہاں سے اسے آگے نکلنے کا راستہ بھی مل سکتا ہے۔ کرکٹ بہرحال بائی چانس کھیل ہے، بھارت کے فینز کو ہار آنے تک، جیتنے کی توقع رکھنے کا پورا حق ہے۔












Leave a Reply