سیمی فائنل کیلئے کیویزکی انگلینڈ سے شکست، پاکستان کی سری لنکا سے مخصوص مارجن سے فتح ضروری



 (24 نیوز ) نیوزی لینڈ کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کا آج سنہری موقع ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گروپ 2 کے اہم میچ میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

 نیوزی لینڈ کی انگلینڈ پر فتح اسے سیمی فائنل میں پہنچادے گی تاہم شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں جانے والی ٹیم کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 

اگر پاکستان ٹیم سری لنکا کو مخصوص مارجن سے شکست دینے میں کامیاب ہوئی تو نیوزی لینڈ کی جگہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔

 تاہم نیوزی لینڈ کے نیٹ رن ریٹ کے حساب سے پاکستان کو بڑے مارجن سے فتح کی ضرورت ہوگی جو حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مشکل نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پٹرول ڈیزل کل رات کتنا مہنگا ہوگا؟ اہم اطلاع سامنے آگئی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *