کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جھٹکے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے گردونواح میں بھی واضح طور پر محسوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی زیرِ زمین تقریباً 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث قریبی علاقوں میں جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہنگامی مراکز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آفٹر شاکس کے امکان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔













Leave a Reply