طالبان نے افغانستان پر زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے، عطاء تارڑ


وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتی ہے۔ افغانستان میں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم مذہب کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کررہی ہے۔ افغانستان میں اس وقت غیر قانونی حکومت ہے اور طالبان نے زبردستی حکومت پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری اور ترلائی حملے میں افغانی ملوث تھے۔ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین، بچے اور اقلیتیں محفوظ نہیں، افغانستان میں خواتین کو حقوق نہیں دیئے جا رہے، افغان طالبان میں حیثیت کے مطابق تفریق ہے، افغان طالبان میں غلامی کا نظام ہے جو اسلام کے خلاف ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *