سری لنکاکےخلاف میچ  اہم قومی کھلاڑی کی شرکت مشکوک



(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے کے انتہائی اہم میچ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو  دھچکا لگ گیا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا  پریکٹس کے دوران گھٹنے میں تکلیف کے باعث سہارا لے کر میدان سے باہر گئے اور پھر دوبارہ ٹریننگ کے لیے واپس نہیں آئے۔
آج  سری لنکا کے خلاف کھیلے جانےوالے اہم میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے،سلمان مرزا کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
نسیم شاہ نے خواجہ نافع اور عثمان طارق کے ساتھ الگ نیٹ پر طویل پریکٹس کی۔

یہ بھی پڑھیں:سیمی فائنل تک رسائی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور سری لنکاکےدرمیان میچ آج ہوگا
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا،پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرانا ہوگا یا مقررہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *