7 مارچ سے پاکستان ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ



(شہباز علی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت  ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 7 سے 14 مارچ تک جاری رہے گا۔

 پی سی بی کے مطابق 27 خواتین کھلاڑی اس کیمپ میں شرکت کریں گی۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کیمپ کا انعقاد نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ اور زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 اس کے علاوہ قومی ویمن ٹیم آئرلینڈ میں شیڈول ٹی 20 سہ فریقی سیریز کی تیاری بھی کرے گی۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کی دنیا میں پھر ہنگامہ:ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت  کب اور کیسے ہوگا ؟جانیے

 جبکہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 جو انگلینڈ میں منعقد ہوگا، اس کی تیاری بھی کیمپ کا اہم حصہ ہوگی۔

مینٹور وہاب ریاض اور سینئر ویمن ٹیم کے کوچز کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

 جنوبی افریقہ میں موجود پاکستان ویمن ون ڈے سکواڈ 2 مارچ کو وطن واپس پہنچے گا جس کے بعد کھلاڑی کیمپ جوائن کریں گی۔

کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں شوال ذوالفقار، سدرہ امین، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، ایمن فاطمہ، سائرہ جبین، گل رخ، حفصہ خالد، ایمان ناصر، عائشہ ظفر، صدف شمس، گل فیروزہ، منیبہ علی، فاطمہ ثنا، طوبیٰ حسن، رامین شمیم، ام ہانی، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، مومنہ ریاض، انوشہ ناصر، عائشہ بلال، سیدہ آروب شاہ، تسمیہ رباب، حمنہ بلال، ڈیانا بیگ اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *