’’اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے‘‘ شاہد آفرید ی اپنے داماد پر برس پڑے 



 (ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ان کے باؤلنگ  سٹائل پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حال ہی میں شاہین کی ٹی20 ورلڈکپ کی کارکردگی پر شاہد آفریدی نے اعتراض کیا، انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا شاہین اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے، تمہیں یہ نہیں پتا چل رہا کہ تمہیں آخری اوور کرنا کہاں سے ہے، اتنی مرتبہ شاہین کو بتا چکے ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ متعدد بار بتانے کے باوجود شاہین بار بار غلطیاں کررہا ہے، جب رائٹ ہینڈر کھیل رہا ہے تو راؤنڈ دا وکٹ بال نہیں کیا جاتا اور اگر کیا بھی جائے تو وکٹوں کے اندر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی،پی سی بی نے کرکٹرز کو بڑا دھچکا دیدیا

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ سمجھ سے باہر ہے بار بار یہ ایک ہی غلطی کررہا ہے، ہمارے بولرز کو پتا نہیں یہ چیزیں کب سمجھ آئیں گی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نہ یہ لوگ سیکھ رہے ہیں، نہ سیکھنا چاہتے ہیں، نہ یہ کھلاڑی رنز کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ میچ کے اندر صرف ایک یا دو لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہم بہت پیچھے ہیں، ہماری سوچ دنیائے کرکٹ سے بہت پیچھے ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *