رواں سال تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی؟ طلبا کے لیے بڑی خبر


سندھ حکومت نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے نصابی کیلنڈر کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس میں نئے تعلیمی سال کے آغاز، امتحانات کے شیڈول اور تعطیلات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ منظوری وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

 تعلیمی سال کا آغاز

نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا۔
گریڈ 9 اور اس سے کم جماعتوں کے داخلے یکم مارچ سے 31 مارچ 2026 تک ہوں گے۔

گرمیوں کی تعطیلات

یکم جون سے 31 جولائی 2026 تک۔

 سردیوں کی تعطیلات

21 دسمبر سے 31 دسمبر 2026 تک۔

 امتحانات اور نتائج کا شیڈول

میٹرک (گریڈ 9 اور 10)

  • امتحانات: 30 مارچ سے 15 اپریل 2026

  • گریڈ 10 کے نتائج: یکم جون 2026

  • گریڈ 9 کے نتائج: 15 جون 2026

انٹرمیڈیٹ (گریڈ 11 اور 12)

  • گریڈ 11 کے داخلے: یکم جون سے جولائی کے آخری ہفتے تک

  • امتحانات: 15 اپریل سے 30 اپریل 2026

  • گریڈ 12 کے نتائج: 15 جون 2026

  • گریڈ 11 کے نتائج: یکم جولائی 2026

پرائمری اور مڈل کلاسز

  • گریڈ 1 سے 3 تک طلبہ کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی۔

  • گریڈ 4 سے 8 کے امتحانات یکم سے 15 مارچ 2026 تک منعقد ہوں گے۔

حکام کے مطابق یہ کیلنڈر طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کو بروقت منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرے گا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *