رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی سہولت کیلئے ایم ٹیگ سینٹرز کے اوقات کار میں اہم تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کی سہولت کیلئے 24 گھنٹے اور 12 گھنٹے کی نئی کیٹیگری متعارف کرا دی گئی ہے۔ مزید دو سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال کر دیا گیا ہے جس کے بعد ایسے سینٹرز کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔
اب 26 نمبر چونگی، ایف نائن پارک، فیض آباد اور پھلگراں سینٹرز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔
ڈی جی ایکسائز کے احکامات کے مطابق 9 گھنٹے کی شفٹ کو بڑھا کر 12 گھنٹے کر دیا گیا ہے جبکہ 13 میں سے 9 پوائنٹس پر ایم ٹیگ کی سہولت 12 گھنٹے دستیاب ہوگی۔
12 گھنٹے فعال رہنے والے مراکز:
-
روات چیک پوسٹ
-
جی 14 چیک پوسٹ
-
نائنتھ ایونیو
-
آئی نائن
-
گندم گودام ناکہ
-
دامن کوہ
-
مری روڈ
-
گلبرگ گرینز
-
ملپور
-
مارگلہ ایونیو چیک پوسٹ
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد رمضان میں شہریوں کو رش اور انتظار کی زحمت سے بچانا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔













Leave a Reply