آج پاکستانی لڑکیوں نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا بڑا اعززاز روایتی حریف سے چھین لیا



(ویب ڈیسک)  پاکستانی لڑکیوں نے اپنی ٹیموں کو  ٹی ٹوینٹی  کرکٹ میچ میں زیادہ رنز بنانے والی دوسری دو ٹیمیں بنا دیا۔ یہ پوزیشن پہلے دو انڈین ٹیموں کے پاس تھی۔  آج پاکستانی لرکیوں نے اعززاز روایتی حریف سے چھین لیا۔

پاکستان ویمز کی  نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں دونوں ٹیموں نے 466 رنز بنائے اور بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں بننے والا  دوسرے نمبر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اصل ریکارڈ ارجنٹائن اور چلی کی ٹیموں نے بتایا ہوا ہے جو اب تک ناقابل شکست ہے۔   پاکستانی لڑکیوں کے ہاتھ سے  ویمنز ڈومیسٹک کرکٹ  کا  دوسراعالمی ریکارڈ بن گیا۔

تفصیل کچھ یوں ہے کہ  قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ  میں دو ٹیموں” کنکررز” اور “چیلنجرز” کے درمیان میچ میں پہلے ایک ٹیم نے 241 رنز بنائے تو دوسری ٹیم نے  225 رنز بنا دیئے۔ میچ کی دو اننگز میں مجموعی طور پر 466 رنز بن گئے۔

کنکررز نے پہلے کھیلتے ہوئے  20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 241 رنز بنائے۔ چیلنجرز کی ٹیم نے اس بڑے ٹارگٹ کو اچھا چیز کیا لیکن جیتنے تک نہ پہنچ سکی۔ چلینجرز کی لڑکیاں ٹارگٹ سے تو 16 رنز پیچھے رہیں لیکن ورلڈ ریکارڈ تب بھی ٹوٹ کر ان کی جھولی میں گر گیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ایران کے پاس افزودہ یورینیم کی موجودگی میں اسرائیل جنگ بند نہیں کرےگا، العربیہ نیوز

 میچ تو چیلنجرز نے جیتا لیکن ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں نام ہارنے اور  جیتتنے والی دونوں ٹیموں کا لکھا گیا۔۔ اب ویمنز ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز کا دوسرے نمبر کا عالمی ریکارڈ پاکستان کی کنکررز اور چلینجرز کا ہے۔

بھارتی لڑکیوں کا ریکارڈ
بھارت میں ویمنز پریمیئر لیگ کے میچ میں گزشتہ سال مجموعی طور پر 438 رنز بنے تھے۔ڈبلیو پی ایل کا ریکارڈ رائل چیلنجرز بنگلور اور یو پی واریئرز کی ٹیموں کے درمیان بنا تھا۔

یہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں دوسرا سب سے بڑا مجموعی سکور تھا، اب تیسرا ہو گیا۔

2023 میں ارجنٹائن اور چلی کی خواتین ٹیموں کے  میچ میں 490 رنز بنے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے:   امریکا کا ایران میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم سے حملہ، ویڈیو بھی شیئر کردی 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *