اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام کڈز اتھلیٹکس پروگرام کا آغاز



(حافظ شہباز علی )اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام کڈز اتھلیٹکس پروگرام کا آغاز ہوگیا ۔ یہ پروگرام اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سالانہ کلینڈر کا اہم حصہ ہے ،اسلام آباد کے سکول سپورٹس ائیر کے حوالے سے یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بین الصوبائی وزارت کے سیکرٹری محیی الدین وانی نے اس اہم پروگرام کا افتتاح کیا۔

ایک ہفتے تک جاری رہنے والے کڈز اتھلیٹکس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام بچوں میں کھیلوں اور خاص طور پر اتھلیٹکس کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔محی الدین وانی  کا کہنا تھاکہ اتھلیٹکس بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انتہائی اہم ہے ۔کڈز اتھلیٹکس کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی نمائندہ ورلڈ اتھلیٹکس کی کڈز پروگرام میڈم نبیلہ کامران کررہی ہیں ۔کڈز پروگرام میں اسلام آباد کے سکولز اور کالجز کے چھ سو بچے اور بچیاں حصہ لیں گے ۔اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی نے ورلڈ اتھلیٹکس کے کڈز پروگرام کے شاندار آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان میں اتھلیٹکس کے کھیل کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے ۔ بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی نے توقع ظاہر کی ہے کہ ایسے پروگرامز کا تسلسل سے انعقاد کھیل کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *