
(ویب ڈیسک )ایشیا کپ طرز کے یورپی ممالک کی ٹیموں کے ٹورنامنٹ کو دھچکا لگ گیا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے آئیڈیے کو لفٹ نہیں کروائی۔
آئرلینڈ نے یورپی ممالک کے ٹیموں پر مشتمل ایک ٹورنامنٹ شروع کروانے کی تجویز پیش کی تھی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئرلینڈ کرکٹ کے چیئرمین برائن میک نیس نے 2027ء سے یورو نیشنز کپ نامی ٹورنامنٹ کے آغاز کی تجویز دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:PSL میں شریک آسٹریلین سٹار کرکٹر کا IPL چھوڑنے سے متعلق حیران کن انکشاف
ای سی بی چیف رچرڈ گولڈ نے آئیڈیا کو عملی جامہ پہنانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین آئیڈیا ہے، ہمارا شیڈول بہت مصروف ہے اور ہم اس میں مزید اضافہ نہیں کر سکتے۔
رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ ای سی بی ٹورنامنٹ کے آئیڈیا پر بات چیت کے لیے تیار ہے، ای سی بی کا ماننا ہے کہ براڈ کاسٹ کی دلچسپی کی تصدیق کے بغیر یہ ٹورنامنٹ ممکن نہیں۔












Leave a Reply