
(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو نظرِ بد سے بچانے کے لیے کیے گئے اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
میدان میں بابر اعظم کی شاندار کارکردگی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، ویڈیو میں دونوں کے درمیان خوش گوار اور مزاحیہ لمحہ دیکھا جا سکتا ہے۔
CEO of psl is the biggest babar fan bruh???????????????????????? pic.twitter.com/mZejqEAgDh
— Esha (@cricisshit56) April 15, 2026
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان نصیر نے اپنے بٹوے سے کرنسی نوٹ نکال کر ان کے ذریعے سٹار بیٹر بابر اعظم کی نظر اتاری اور ان کو گلے بھی لگایا۔
بابر اعظم حال ہی میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بنے ہیں۔
وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 4 ہزار رنز عبور کرنے والے واحد بیٹر ہیں جبکہ اس فارمیٹ میں 100 نصف سنچریاں بنانے والے چوتھے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:بین سٹوکس نے چہرے پر گیند لگنے کے بعد زندہ رہنے کو خوش قسمتی قرار دے دیا












Leave a Reply