سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں شدید خوف وہراس


خیبرپختونخوا کےعلاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ 

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے،زلزکہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق  زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 210کلو میٹر تھی،زلزلہ کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *