شام کے پونے سات ہو گئے قذافی سٹیڈیم میں  آئی یو اور پی زی کے میچ کا ٹاس نہیں ہو سکا


( 24نیوز)شام کے پونے سات ہو گئے، قذافی سٹیڈیم میں  آئی یو اور پی زی کے میچ کا ٹاس نہیں ہو سکا۔ بارش نے پی ایس ایل الیون کے اہم میچ  کے آغاز میں تاخیر کروا دی۔

آج شام بارش ہونے کے سبب قذافی سٹیڈیم کی گراؤنڈ اور وکٹ کو پلاسٹک شیٹس سے ڈھک کر  رکھا گیا ہے۔ 

شام ساڑھے چھ بجے شیڈول کے مطابق اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے کیپٹن ٹاس کے لئے میدان مین ہونا چاہئے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ بارش بدستور جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم پر کبھی تیز کبھی قدرے کم بارش کئی گھنٹوں سے برس رہی ہے۔ وکٹ اور گراؤنڈ اب تک کھیل شروع کرنے کے لئے محفوظ ہیں لیکن ایسا تب ہی ممکن ہے جب بارش رک جائے۔

یہ بھی پڑھیئے:  بال ٹمپرنگ، فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی عائد

قواعد کے مطابق میچ کا ٹاس کھیل کے آغاز سے تیس منٹ پہلے ہوتا ہے۔ 

میٹ آفس لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں میں آج  مزید بارش کا امکان ظاہر کر رہا ہے۔

Caption لاہور میں مارچ کے آخری روز ہو رہی بارش نے شہر میں موسم تو بہت مزے کا کر دیا لیکن پی ایس ایل میچ کھیلنے والے رُل گئے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *