ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ؛ وہیب کلب 2گولڈ کے ساتھ سر فہرست 



(24نیوز) لاہور ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ مینز اینڈ ویمنز چیمپئن شپ میں وہیب کلب دو گولڈ کے ساتھ سر فہرست  ہے۔

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے پی آر او سہیل جاوید بٹ کے مطابق A .R.T کلب علی پارک فورٹ روڈ  کاافتتاح مہمانان خصوصی میڈم منزہ  اور عاشر ڈپٹی ڈائریکٹرز والڈ سٹی نے کیا ۔اس موقع پر پروفیسر محمد اظہر ،عقیل جاوید بٹ ،قیصر افتحار ،عبداللہ ادریس بٹ ،جاوید اصغر ،عبدالستار راہی،ادیب اکرم ،کاشف حنیف بٹ،کاشف برکت ،محمد ظہور ،عبداللہ ادریس بٹ اور دیگر موجود تھے ۔

60کلو کلاس میں وہیب کلب کے سمیر خان 212کلو ٹوٹل گولڈ ،عزیز سرور ہجویری کلب 190کلو سلور ،لال علی ART کلب 167براونز میڈل۔

65 کلو کلاس میں وہیب کلب چوبرجی کے تیمور  225کلو ٹوٹل گولڈ ،نعمان A.R.Tکلب 173سلور میڈل،فردین  A.R T  کلب 170کلو ٹوٹل  براونز میڈل جیتا ۔ جمعہ کو  دوپہر ڈھائی بجے30-2  خواتین کے بھی مقابلے ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پر ماہانہ 2ہزار روپے کی سبسڈی، موٹر سائیکل مالکان کیلئے بڑی خوشخبری





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *