پابندی کے خدشات  فخر زمان مشکل میں پڑ گئے



(24 نیوز )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان پر  لیول3کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیاگیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فخر زمان نے میچ ریفری روشن مہاناما کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ایک اور سماعت ہوگی جس کے بعد میچ ریفری اپنا فیصلہ سنائیں گے، اگر فخر زمان قصوروار پائے گئے تو لیول تھری جرم کے تحت کم از کم ایک میچ کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب اتوار کے روز لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کے الزام پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:مشکل وقت میں بڑا ریلیف،پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان

 رپورٹ کے مطابق میچ کے آخری اوور سے قبل جب کراچی کنگز کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے، امپائرز نے قومی کرکٹر فخر زمان کو گیند کی حالت غیر منصفانہ طریقے سے تبدیل کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کراچی کنگز کو پانچ پنالٹی رنز دے دیے تھے۔ تاہم فخر زمان نے اس الزام کی سختی سے تردید کی۔

پنالٹی رنز ملنے کے بعد کراچی کنگز کو جیت کے لیے صرف 9 رنز درکار رہ گئے تھے، جبکہ بیٹنگ سائیڈ کی درخواست پر گیند بھی تبدیل کی گئی تھی۔ اس کے بعد کراچی کنگز نے تین گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا تھا۔

215 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 35 سالہ فخر زمان نے میچ کے فوری بعد ہونے والی سماعت میں بال ٹیمپرنگ کے الزامات کو مسترد کیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *