پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بڑا فیصلہ ای کھیلوں میں باضابطہ انٹری 



(روزینہ علی) پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بڑا فیصلہ، ای کھیلوں میں باضابطہ انٹری  ڈال دی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی حکمت عملی ،کھیل کے ساتھ ڈیجیٹل میدان میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان پہلی بار فیفائے نیشنز لیگ میں شرکت کرے گا،چار رکنی قومی ٹیم عالمی ای کھیلوں کے مقابلے میں ملک کی نمائندگی کرے گی۔

صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کاکہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ہم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا عالمی پلیٹ فارم دے رہے ہیں،  ای سپورٹس میں لاکھوں پاکستانی نوجوان پہلے ہی موجود ہیں، صدر پی ایف ایف کاکہناتھا کہ فیڈریشن کا نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ملک بھر سے 180 سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا،بہترین چار کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کی پہلی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آندھی، طوفان اور موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *