پی ایس ایل 11 میں شائقین کی انٹری کیلئے وزیراعظم سے بات کروں گا:محسن نقوی



(حافظ شہباز علی)چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 میں شائقین کی اجازت کے لئے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے سفارش کروں گا، جو صورتحال ہے اس کے مطابق درمیانہ فیصلے کرنے کوشش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سب کوشش کر رہے ہیں  کہ امن ہو، وزیر اعظم، فیلڈ مارشل سب امن کی کوششیں کر رہے ہیں،بھارت کے پاس فیول کی کمی ہے، ہمارے ملک میں نہیں،وہاں پیٹرول پمپ پر لائینیں لمبی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جو مشکل وقت میں خود کو ری آرگنائز کر لیتا ہے اس کے لئے آسانی ہوتی ہے،نیشنل سٹیڈیم کراچی کو بنانے کا کام پی ایس ایل کے بعد شروع ہوگا، آئی سی سی کا سربراہ ابھی  نہیں بن رہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دنیا کی صورتحال میں پی ایس ایل کرنا ہماری فورسز کی جیت ہے، شائقین کے لئے پوری کوشش کریں گے حالات دیکھتے ہوئے مشکل فیصلے ہو رہے ہیں،چئیرمین شپ چھوڑنے کی بات نجومیوں سے پوچھیں۔

یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *