
(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، تفصیلی تادیبی کارروائی کے بعد موزاربانی کو فوری طور پر اگلے 2 ایڈیشنز کے لیے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے مارچ 2026 کے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ کھلاڑی کی جانب سے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنے پر کیا گیا۔
خیال رہے کہ بلیسنگ موزارباانی نے پی ایس ایل سے معاہدہ طے کرنے کے بعد آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔












Leave a Reply