کنڈیشن کا مسئلہ نہیں ، نئی ٹیم بنی ہے ابھی چیزیں ٹرائی  کررہے ہیں؛حماد اعظم 



(24نیوز)پی ایس ایل سیزن 11کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست پر حیدر آباد کنگز مین کے آل راؤنڈر حماد اعظم کا کہنا ہے کہ کنڈیشن کا مسئلہ نہیں ہے، نئی ٹیم بنی ہے ابھی چیزیں ٹرائی  کررہے ہیں۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے حماد اعظم کا کہناتھا کہ ہم سے کچھ غلطیاں  ہوئی ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ کپتان کی مرضی ہے وہ کنڈیشن کے مطابق دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں  کہ مجھے کیا رول دینا ہے۔ 

حماد اعظم کاکہناتھا کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں آئے ہیں کمبی نیشن بنانے میں وقت لگ رہا ہے۔ ہم امریکہ سے آئے ہیں باقی ٹیمز کی کور بنی ہوئی ہے۔ کوشش  کررہے ہیں کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلیں ۔ ان کاکہناتھا کہ آکشن میں سب اچھے کھلاڑی پک ہوئے ہیں اصل  مسئلہ میچ ڈے پر غلطیوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے یکم اپریل کو کھلیں گے یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *