کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی ٹیم میں  ایک اوربڑے نام کی انٹری 



 (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل تنویر کو نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

واضح رہے کہ سہیل تنویر کو وہاب ریاض کی جگہ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، سہیل تنویر 31 مارچ کو گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس سے قبل وہاب ریاض کو بولنگ کوچ مقرر کیا تھا مگر پی سی بی نے قومی ویمن ٹیم سیٹ اپ سے وابستگی کی بنیاد پر وہاب کا این او سی منسوخ کردیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:پابندی کے خدشات، فخر زمان مشکل میں پڑ گئے

خیال رہے کہ وہاب ریاض کے ساتھ ٹیم ڈائرکٹر سرفراز احمد کا بھی این او سی منسوخ ہوا تھا، این او سی منسوخ ہونے کے بعد کوئٹہ نے سرفراز احمد اور وہاب ریاض کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔

اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سہیل تنویر کی موجودگی کوئٹہ ٹیم کے بولرز کے لیے سیکھنے کا اچھا موقع ہوگا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *