گلگت بلتستان میں افیون تلف کرنیوالی پولیس ٹیم پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید، ڈی ایس پی زخمی


گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پولیس ٹیم پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور ڈی ایس پی سمیت دیگر زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع دیامر کے علاقے تھور گوئیں میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اورڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ پولیس ٹیم تھور کے علاقے میں افیون کی فصل تلف کرنے میں مصروف تھی کہ اچانک پولیس ٹیم پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ شہید ہونے والے تینوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ڈی ایس پی سمیت 3 زخمی پولیس اہلکار بھی ریجنل ہیڈکوارٹراسپتال میں زیر علاج ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *