
(حافظ شہباز علی )پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بیس رکنی اسکواڈ کو منتخب کرلیا ۔عماد شکیل بٹ پرو ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پرو ہاکی لیگ کےلئے منتخب ہونے والے اسکواڈ میں منیب الرحمن ، عبداللہ اشتیاق خان گول کیپر، سفیان خان، محمد عبداللہ، عبدالمنان شامل ہیں، جبکہ ارشد لیاقت،معین شکیل، زکریا حیات، غضنفر علی، حنان شاہد، ارباز احمد ٹیم کا حصہ ہیں، افراز حکیم، محمد عبدالرحمن، محمد عماد،احمد ندیم، رانا وحید ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ رانا ولید، حماد انجم اور ابوبکر محمود اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔
ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ طاہر زمان، کوچز محمد عثمان، ذیشان، اشرف ندیم لودھی، اسلم اور منیجر انجم سعید شامل ہیں،
یہ بھی پڑھیں:ؒ شادی کی تقریب سے واپسی پر بچی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق












Leave a Reply