قائد اعظم ٹرافی فائنل:کراچی نے پہلے روز 6 وکٹوں پر 285 رنز بنا لیے



(24 نیوز )لاہور میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ کے پہلے روز کراچی ریجن بلیوز نے سیالکوٹ ریجن کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 71 اعشاریہ 1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنالیے ۔

 اوپننگ بلے باز سعاد بیگ نے 59 گیندوں پر 39، عبداللہ فضل نے 149 گیندوں پر 88 رنز بنائے جس میں 1 چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔

شان مسعود نے 13، ہارون ارشد نے 15، رمیز عزیز نے 22سکور کیے ۔ عثمان خان 80ر نز، کاشف بھٹی 11 رن زکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

سیالکوٹ کی جانب سے حسن علی اور محمد حسنین نے 2-2 وکٹیں حاصل کین ، محمد علی اور اسامہ میر نے 1-1 بلے باز کو پویلین واپس بھجوا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں :چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال نے سندر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *