
(24نیوز)چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال نے بارہویں سندر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔ ٹورنامنٹ میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سے وابستہ 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
افتتاحی تقریب میں صدر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ محمد احمد خان، صدر سندر ٹریڈرز انڈسٹریل ایسوسی ایشن ملک اظہر سمیت صنعتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سے وابستہ مختلف صنعتوں کی 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹورنامنٹ دس دن تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتی سرگرمیوں کے ساتھ تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے صنعتی ورکرز کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئندہ سیزن کیلئے گندم کا سرکاری ریٹ کیا مقرر کئے جانے کا امکان؟ کاشتکاروں کیلئے اہم خبر












Leave a Reply