فخر زمان کو  کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئیآئی سی سی کا بڑا فیصلہ



(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستانی بیٹر فخر زمان پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف حالیہ سہ ملکی سیریز کے فائنل کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر  میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔

آئی سی سی کے مطابق فخر زمان نے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی، جو انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر شدید ردِ عمل یا احتجاج ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔

آئی سی سی کے مطابق فخر زمان کو  ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں فخر زمان  آؤٹ ہونے کے بعد امپائرز کے فیصلے پر ان کے ساتھ طویل بحث کرتے دکھائی دیے۔

پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو 6  وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *