
(ویب ڈیسک)انگلینڈ کے سٹار بیٹر جو روٹ نے پاکستان کے سابق کرکٹر اسد شفیق کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز کا ڈے نائٹ ٹیسٹ برسبین میں جاری ہے جہاں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں جو روٹ کی شاندار سنچری کی بدولت 334 رنز بنائے۔
جو روٹ نے آسٹریلیا کی سرزمین پر پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 138 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس شاندار اننگز کی بدولت جو روٹ آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز میں سب سے بڑا انفرادی سکور بنانے والے بیٹر بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق رکن اسمبلی گرفتار
انہوں نے پاکستان کے سابق بیٹر اسد شفیق کا 2016 سے قائم ریکارڈ توڑ دیا۔
اسدشفیق نے 2016 میں آسٹریلیا کے خلاف گابا میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں 137 رنز بناکر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے 334 رنز کے جواب میں دوسرے دن کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں پر378 رنز بنالیے۔
یہ بھی پڑھیں:آن لائن پاسپورٹ بنوانے والے افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی












Leave a Reply