ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی ٹرافی پر UAEبلز کا قبضہ



(24 نیوز)ابوظہبی میں جاری ٹی ٹین لیگ کا فائنل یو اے ای بلز نے 80 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کا فائنل سپن سٹالینز اور یو اے ای بلز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سپن سٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یو اے ای بلز نے مقررہ 10 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنائے، اوپننگ بیٹر فل سالٹ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیمس وینز بغیر کوئی رن بنائے ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔

رومن پاول نے 20 گیندوں میں 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 24 اور ٹم ڈیوڈ نے شاندار بیٹنگ کی بدولت 30 گیندوں میں 3 چوکوں اور 12 چھوکوں کی بدولت 98 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں سپن سٹالنز 4 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز ہی بنا سکی، کپتان رحمان اللہ گرباز نے 18 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر انڈرے فلیچر 2 رن بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے۔

شیرفین ردرفورڈ بغیر کوئی رن بنائے 3 گیندیں کھیل کر چلتے بنے، لوئس ڈو پلوئی 16، بین کٹنگ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کریم جنت 15 اور سیم بلنگ 3 رنز جوڑ سکے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش پریمئیر لیگ، پاکستان کے کتنے کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے؟





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *