پاکستان کی گوام کیخلاف تاریخی فتح کتنے گولز سے شکست دی؟تماشائی بھی دنگ



(24نیوز)انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے  گوام کے خلاف میچ میں تاریخی فتح حاصل کرلی۔

بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے گوام کو 11 کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔

پہلے ہاف میں پاکستان کو چار صفر سے برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید سات گول سکور کردیئے۔ 

عبدالصمد نے 4، کلیم اللہ جونیئر نے 3 جبکہ عبداللہ، شہرام، حسنین اور شرف نے ایک ایک گول سکور کیا۔

یہ پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم کی کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کی سب سے بڑی فتح ہے۔

پاکستان نے گروپ مرحلے میں پانچ میچز میں سے تین میں فتح حاصل کی جبکہ دو میں شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 13پاکستانی شرمناک الزام میں گرفتار





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *