نیشنل گیمز کی میزبانی صوبہ سندھ کے لئے فخر کی بات ہے:وزیراعلیٰ سندھ



(24 نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  نیشنل گیمز کی میزبانی کرنا صوبہ سندھ کے لئے فخر کی بات ہے، بلاول بھٹو زرداری کی آمد کا شکر گزار ہوں۔

نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  کراچی میں 18سال بعد قومی کھیلوں کا میلہ سج رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ  پورے پاکستان سے آئے ایتھلیٹس 32کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، یہ گیمز قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کی مثال ہے، نظم و ضبط اور اتحاد کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا مزید کہنا تھا کہ ہم حتی الامکان کوشش کریں گے کہ مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، نیشنل گیمز کو مثالی گیمز بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *