ایشز سیریز جو روٹ پنک بال ٹیسٹ کے مخالف



(24 نیوز)انگلش کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ بلے باز جو روٹ نے ایشیز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ کی مخالفت کردی۔

برسبین میں 4 دسمبر سے شیڈول ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں جو روٹ سے سوال کیا گیا کہ کیا ایشیز میں پنک بال ٹیسٹ ضروری ہے؟

جس پر جو روٹ نے کہا کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ آسٹریلیا میں بہت کامیاب اور مقبول ہے اور آسٹریلوی ٹیم کا بھی اس حوالے سے ریکارڈ شاندار ہے۔

 اسی لیے ہمیں یہاں ایک ایسا میچ ضرور کھیلنا پڑتا ہے جس کا ہمیں دو سال پہلے ہی معلوم ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے میں ایشیز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ نہیں ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی موجودگی غلط ہے یا یہ یہاں ہونا ہی نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا برسبین میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ ہوگا جس کا آغاز 4 دسمبر سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:جارحانہ آل راؤنڈر آندرے رسل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *