قذافی ستیڈیم میں کراچی کنگز اور پنڈیز کا میچ ؛ پنڈیز کے 9 اوورز میں 83 رنز


(ویب ڈیسک) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج پی ایس ایل الیون کا ایک اور  کانٹے کا مقابلہ ہو رہا ہے۔ کراچی کنگز اور نئی ٹیم پنڈیز آمنے سامنے ہیں۔ پنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے کے چھ اوورز میں 55 رنز بنائے اور  آٹھ اوورز میں دو وکٹیں گنوا کر  70رنز بنائے۔ آٹھ اوورز کے بعد ان کا مجموعہ 83 رنز ہو گیا۔   قذافی سٹیڈیم کی بیٹنگ وکٹ پر اس مجموعے کو تھوڑا تصور کیا جاتا ہے۔ 

پنڈیز کی بیٹنگ

کیپٹن محمد رضوان اوپنر آئے اور چار چوکے مار کر، 21 رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ حسن علی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ رضوان نے 13 بالز کھیلیں اور اونچاشاٹ مار کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسرے اوپنر یاسر آٹھ بالز سے آٹھ رنز بنا کر خوشدل خان کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔

کامران غلام ون ڈاؤن آئے، انہوں نے  رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بلنگز  نے اب تک 8 رنز  بنائے ہیں۔

ٹو ڈاؤن آنے والے  ڈیل مچل نے  نو اوورز میں میچ کا اکلوتا چھکا مارا۔ ان کا سکور 29

ٹاس کس نے جیتا

کراچی کنگز کے کیپٹن ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت لیا اور   پنڈیز کو بیٹنگ آفر کر دی ہے۔

کراچی کنگز میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)،محمد وسیم، سلمان علی آغا ،سعد بیگ اور معین علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، عباس آفریدی، حسن علی ، ایڈم زمپا اور میر حمزہ کھیل رہے ہیں۔

پنڈیز میں محمد رضوان (کپتان )، یاسر خان، عبد اللہ فضل، کامران غلام، سیم بلنگز ، ڈیرل مچل، کول میکونچی، رشاد حسین، نسیم شاہ ،محمد عامر ، محمد عامر خان  کھیل رہے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پرکون کہاں ہے

پی ایس ایل الیون کے پوائنتس ٹیبل پر  کراچی کنگز دو میچ جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

راولپنڈی کی ٹیم نے ایک ہی میچ کھیلا اور وہ میچ ہار گئے۔ وہ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر ہیں۔  ان سے نیچے نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین ہے جس نے  اب تک تین  میچ کھیلے اور تینوں  میچ ہار گئی۔

لاہور کا موسم

لاہور میں آج دن بھر دھوپ رہی، شام پانچ بجے کے قریب آسمان پر بادل آنے لگے، اب بادل تو ہیں لیکن میچ کے دوران بارش ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی اندازہ کے مطابق آج لیٹ نائٹ یا کل صبح بارش ہونے کا امکان ہو گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *