خواتین کرکٹ کے معیار کی بہتری کیلئے ویمن ٹی ٹونٹی لیگ ضروری ہے: وہاب ریاض



(24 نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ویمن ٹی ٹونٹی لیگ شروع کرنے کی بہت ضرورت ہے۔

 کھلاڑیوں کو لیگ کے لیے باہر جانے کا بھی موقع ملنا چاہئے اس سے ویمن کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

 وہاب ریاض نے کہا کہ ویمن ٹی ٹونٹی لیگ سے مقامی کھلاڑیوں کو پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملے گا جس سے وہ بہت کچھ سیکھیں گی۔

، کرکٹ کا معیار بھی بہتر ہو گا جبکہ پاکستان کی کھلاڑیوں کو بیرون ملک کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔

مینٹور وہاب ریاض کا ماننا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بڑی اہم ہے ۔

مزید پڑھیں:PSLمیں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا میچ

انہوں نے کہا کہ زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

 آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے رینکنگ پوائنٹس ملیں گے

 ٹی ٹونٹی سیریز سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سخت گروپ کا نہیں سوچنا چاہیے بس اپنے اوپر یقین ہونا چاہیے ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *