
(24 ںیوز )اسٹیو اسمتھ نے پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کو ایک خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس لیگ میں کھیل کر کافی لطف اٹھا رہے ہیں۔
کراچی میں راولپنڈی کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ ٹیم کے ساتھ گزارا گیا وقت نہایت مثبت رہا اور کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا،اپنی بیٹنگ پوزیشن پر بات کرتے ہوئے اسمتھ کا کہنا تھا کہ اوپننگ ان کے کھیل کے انداز سے مطابقت رکھتی ہے، کیونکہ پاور پلے کے دوران انہیں زیادہ مواقع ملتے ہیں۔
انہوں نے پی ایس ایل کو ایک مسابقتی اور باصلاحیت لیگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ٹیم میں معیاری کھلاڑی شامل ہیں، جس کی وجہ سے مقابلہ سخت ہو جاتا ہے،ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی نوجوانوں سے سیکھ رہے ہیں، تاہم اگر کسی کو رہنمائی کی ضرورت ہو تو وہ ہمیشہ مدد کے لیے تیار ہیں۔
اسمتھ نے مزید کہا کہ ٹیم کی کوشش ہے کہ آخری میچز میں بہترین کارکردگی دکھا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ٹو میں جگہ بنائی جائے،انہوں نے پاکستان میں ملنے والی مہمان نوازی اور ٹیم کے ماحول کو سراہا، البتہ شائقین کی کم تعداد کو محسوس کرنے کا بھی اظہار کیا۔












Leave a Reply