(24نیوز) کراچی کے نیا ناظم آباد جم خانہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پی سی بی انٹر اسکولز فائنل میچ فائیو سٹار سکول نے جیت لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے انعامات تقسیم کئے۔
پی سی بی انٹر سکولز تورنامنٹ کا فائنل میچ آج بیکن ہاؤس اور فائیو سٹار سکول کے درمیان کھیلا گیا۔
فائیو اسٹار اسکول نے فائنل کا ٹائٹل جیت لیا۔
بیکن ہائوس اسکول کو 70 رنز سے شکست دے دی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اس ٹورنامنٹ میں جیتنے اور دیگر پوزیشنیں لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کے لئے آج خاص طور سے کراچی آئے اور اس وقت نیا ناظم آباد جم خانہ کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہیں۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دونوں ٹیموں میں انعمات تقسیم کر رہے ہیں۔
،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا، پاکستان کرکت بورڈ کے انٹر سکولز ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد ینگ ٹیلنٹ کوسامنے لانا ہے۔
جیتنے والے بچوں کیلئے 50 لاکھ روپے انعام
چیئرمین پی سی بی نےپی سی بی انٹرسکولز ٹورنامنٹ کی رنز اپ بیک ہاؤس سکول کی ٹیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور فائنل میں فاتح رہنے والی فائیو سٹار سکول کی ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے کہا، امید ہے کراچی سے مزید اچھا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: کرکٹ اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے پی سی بی کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سی ڈی اے کے مابین معاہدے پر دستخط
پی سی بی کے چئیرمین نے انکشاف کیا کہ کراچی میں لاہور سے بھی اچھا کرکٹ سٹیڈیم بننے جارہا ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ اب پی سی بی کے کروائے ہوئے انٹر سکولز ٹورنامنٹس کی فاتح ٹیموں پر مشتمل ایک ایک ایونٹ کرائیں گے ۔
انٹر سکولز ٹورنامنٹ صرف لاہور کراچی میں ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے فوری پر نیشنل اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام شروع ہوگا ۔ لاہور سے زیادہ اچھا کراچی کا کرکٹ گراونڈ بنائیں گے۔ گراونڈ بن جائے گا تو کراچی کی عوام بھی اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔














Leave a Reply