بابر اعظم نے اسٹیڈیم میں بچوں کیلئے بڑے شائقین کو جھاڑ پلا دی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے آٹوگراف لینے کے دوران بچوں کو دھکے دینے والے بڑوں پر برہمی کا اظہار کیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب بابراعظم باؤنڈری کے قریب شائقین سے مل رہے تھے اور آٹوگراف دے رہے تھے۔

موقع پر موجود بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد بابر سے آٹوگراف لینے کے لیے جوتے، ٹوپیاں، پوسٹرز اور موبائل فون آگے بڑھا رہی تھی۔

 اس دوران سامنے موجود بچوں کو پیچھے سے بعض بڑوں کی جانب سے دھکے دیے گئے تاکہ وہ پہلے آٹوگراف حاصل کرسکیں۔

صورت حال دیکھ کر بابر اعظم نے اونچی آواز میں بڑوں کو کہا کہ پیچھے ہو جاؤ تاکہ پہلے بچے آٹوگراف لے سکیں۔

یہ دیکھ کر بچے، جو بابر بابر کی آوازیں لگا رہے تھے، خوش ہو گئے۔ بابر کے اس اقدام کو شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *