بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ہوم سیزن 2026 کا اعلان کر دیا



(24 نیوز)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ہوم سیزن 2026 کا اعلان کر دیا ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔

بنگلا دیش ہوم سیزن میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا، آسٹریلیا اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں بھی بنگلا دیش کا دورہ کریں گی۔

رواں سال مارچ، اپریل کے دوران پاکستان کے دورہ بنگلا دیش کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہے، پاکستان نے بنگلا دیش میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا تھے۔

اب ہوم سیزن کا آغاز پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے ہو گا، ون ڈے میچز کی سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد مارچ میں ہوگی۔

مئی کے دوران پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بنگلا دیش کا دورہ کرے گی، دو ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔

آسٹریلیا کی ٹیم جون اور انڈیا کی ٹیم جولائی اگست میں وائٹ بال سیریز کے لیے دورہ کریں گی، اکتوبر، نومبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کے لیے بنگلا دیش کا دورہ کرے گی,ہوم سیزن میں بنگلا دیش 4 ٹیسٹ، 12 ون ڈے میچز اور 9 ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کےتقرر و تبادلے





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *