
( ویب ڈیسک )بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ بورڈ کو گزشتہ رات گئے آئی سی سی کی جانب سے ای میل موصول ہوئی۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی یہ جوابی ای میل تھی جو بی سی بی نے اتوار کو کی تھی، بی سی بی نے سکیورٹی خدشات کے تحت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے اور میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے کا کہا تھا۔
ذرائع بی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اپنی ای میل میں بنگلا دیش سے ٹورنامنٹ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات سے متعلق پوچھا ہے، آئی سی سی نے سکیورٹی خدشات کی نوعیت اور ان کی تفصیل کے حوالے سے پوچھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ، نیوزی لینڈ نے سکواڈ کا اعلان کر دیا
بی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی آئی سی سی کو آج تفصیلی جواب دے گا۔
ذرائع بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق بی سی بی کے ساتھ نہ آئی سی سی حکام کا ورچوئل کال پر کوئی رابطہ ہوا، نہ بی سی بی کو انڈیا نہ آنے کی صورت میں پوائنٹس نہ ملنے کا کہا گیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ آنے کی صورت میں بنگلادیش کو پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔












Leave a Reply