پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے بولی لگانے والے 10 خریداروں کے نام سامنے آگئے



(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 11 میں 2 نئی ٹیموں کیلئے بولی لگانے والے 10 خریداروں کے نام سامنے آگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں  2 نئی فرنچائزز کے لیے دی گئی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل کیا تھا۔

پی سی بی کو دنیا بھر سے 2 نئی ٹیموں کے لیے 12 بولیاں موصول ہوئی تھیں۔تاہم بولی کمیٹی نے جانچ پڑتال کے بعد 10 کو اہل قرار دیا تھا۔

جس کے بعد بدھ کو پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے بولی لگانے والے تمام 10 خریداروں کے نام سامنے آگئے۔

10 خریداروں کے نام  
Inverex Solar Energy
OZ Group 
VGO Tel
Jazz
(Deharki Sugar Mills (DSM
i2c
Prism Estate & Builders
Walee Technologies
AIM Next Inc
FKS
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی2 نئی ٹیموں کی نیلامی کل  اسلام آباد میں ہوگی۔ نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گا۔

 

2 کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گے۔

پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا رکھنے والوں کیلئے اچھی خبر!2026میں قیمت کہاں تک جاسکتی ہے؟عالمی مالیاتی ادارے کی بڑی پیشگوئی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *