100 ویں فتح جوکووچ نے تاریخ رقم کر دی



(24 نیوز)عالمی نمبر چار ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن میں اپنی 100ویں کامیابی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

 پیر 19 جنوری کو کھیلے گئے میچ میں جوکووچ نے سپین کے پیڈرو مارٹینز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-3، 6-2 اور 6-2 سے شکست دی، میچ کا دورانیہ  2 گھنٹے سے کچھ زائد رہا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نوواک جوکووچ نے کہا کہ آج کی کارکردگی شاندار تھی، مجھے کسی چیز کی شکایت نہیں، میری سروس بہت اچھی رہی۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : حارث رؤف کی چھٹی کا امکان

 جوکووچ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز درست انداز میں کرنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے، تاکہ ناصرف خود کو بلکہ اپنے حریفوں کو بھی واضح پیغام دیا جا سکے۔

جوکووچ نے کہا کہ 100 فتوحات حاصل کرنا ایک خوشگوار احساس ہے، تاریخ رقم کرنا ایک بڑی ترغیب ہے۔

 خاص طور پر اپنے کیریئر کے آخری پانچ یا دس برسوں میں جب مجھے احساس ہوا کہ میں ریکارڈز بنا سکتا ہوں تو میں مزید بہتر ٹینس کھیلنے کے لیے متاثر ہوا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *