حیدر آباد کی  پی ایس ایل الیون میں مسلسل دوسری جیت، اسلام آباد یونائٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست


(24نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کنگز میں حیدر آباد نے پی ایس ایل الیون  میں اپنا دوسرا میچ بھی آسانی سے جیت لیا۔ اسلام آباد یونائٹڈ  نے پہلے بیٹنگ کی اور  153 رنز بنائے تھے۔ حیدر آباد نے 19 ویں اوور کی پہلی بال پر 157 رنز بنا کر میچ  6 وکٹوں سے جیت لیا۔ گلین میکسویل ، مورنس لیبوشن اور معاذ صداقت کے ساتھ صائم ایوب نے بھی کنگز مین حیدرآباد کی آج کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر حیدر آباد کی نئی پوزیشن

آج کے میچ سے پہلے حیدرآباد پانچ میچوں میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں پوزیشن پر تھی۔  آج شب کا میچ جیتنے کے بعد حیدر آباد پوائنتس ٹیبل پر  چھٹے نمبر پر آ گئی اور لاہور قلندر  چھٹے نمبر سے دھکا کھا کر ساتوین پر چلے گئے۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور حیدر آباد کے چار چار پوائنتس برابر ہین لیکن گلیڈئیٹرز کا نیٹ رن ریٹ  حیدر آباد کی آج 11 بالز پہلے ہی جیت کے بعد بھی ان کا نیٹ رن ریٹ گلیڈئیٹرز سے کافی پیچھے ہے۔

 حیدر آباد نیٹ رن ریٹ میں گلیڈئیٹرز سے پیچھے ہے اور پوائنٹس میں کراچی کنگز سے ایک جیت پیچھے ہے۔ اگر حیدر آباد ایک میچ اور جیت گئی تو وہ اپنے کنگز سے بہتر نیٹ رن ریت کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی ٹیم بن جائے گی اور کے کے کو پانچویں پوزیشن پر جانا پڑے گا۔ 

Caption  آج شب آئی یو کے ساتھ میچ سے پہلے حیدر آباد ساتویں پوزیشن پر تھی۔
Caption  پی ایس ایل سیزن الیون کے پوائنتس ٹیبل پر ٹیموں کی نئی پوزیشن

حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ

حیدر آباد کنگز مین  کے کیپٹن مورنوس لیبوشین نے آج 61 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی۔ انہوں نے احتیاط کے ساتھ  53 گیندوں سے یہ مجموعہ بنایا، 6 چوکے مارے  اور کوئی چھکا مارنے کی کوشش نہیں کی۔ 

ان کے ساتھی اوپنر معاذ صداقت نے  16 گیندوں سے  30 رنز بنائے،  2 چھکے اور  4 چوکے مارے اور پانچوین اوور مین کیچ آؤٹ ہو گئے۔

صائم ایوب نے  26  گیندوں سے 36 رنز بنائے، صائم نے 2 چھکے اور  2 چوکے مارے۔

میکسویل کا حیدر آباد کے لئے آج دوسرا میچ تھا۔ انہوں نے  9 بالز سے 21 رنز بنائے اور وننگ سٹروک بھی انہی نے لگایا۔

  ان کا سٹرائیک ریٹ 233 رہا، میکسویل کی بدولت ہی حیدر آباد یہ میچ  11 بالز پہلے ختم کرنے میں کامیاب ہوا۔

لیبوشین اور میکسویل ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

 اسلام آباد یونائٹڈ کی باؤلنگ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد یونائٹڈ کی بیٹنگ

 حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔

یونائیٹڈ کے کیپٹن آج کھیل مین شامل نہیں تھے۔

 ڈیوون کونوے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 مارک چیمپین نے  42 رنز بنائے۔

 سمیر منہاس نے آج  22 رنز بنائے۔

 محمد فائق 18 رنز، کرس گرین 6 رنز، حیدر علی 6 رنز، فہیم اشرف 5 رنز  ، عماد وسیم 2 رنز  اور مہران ممتاز 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

حیدر آباد کنگز مین کی باؤلنگ

 آصف محمود نے 4 اور محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گلین میکسوین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *