(ویب ڈیسک) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے فٹ بال ورلڈ کپ میں ایران کے میچ پڑوسی ملک میکسیکو میں منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ فیفا ورلڈ کپ امریکہ ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہو رہا ہے۔
میکسیکو کی خاتون صدرنے فیفا کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میچز منصوبہ بندی کے مطابق امریکہ میں کھیلے جائیں گے۔
ایران کی فٹ بال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے امریکہ آمد کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ اب فیفا کے واضح انکار کے بعد ایرانی ٹیم کی ورلڈ ایونت میں شرکت مخدوش ہو گئی ہے۔
میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین بام نے تصدیق کی ہے کہ فیفا نے لاجسٹک رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ورلڈ کپ میچوں کو امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کی ایران کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور سیکیورٹی خدشات کے باعث مطالبہ کیا تھا کہ اس کے گروپ میچز امریکہ کے بجائے میکسیکو منتقل کیے جائیں، تاہم فیفا نے واضح کیا ہے کہ ٹورنامنٹ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور میچز پہلے سے طے شدہ مقامات پر ہی ہوں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایرانی ٹیم کی سیکیورٹی پر خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

میکسیکو کی صدر شین بام کا کہنا ہے کہ فیفا نے لاجسٹک، کمرشل معاہدوں، ٹکٹنگ اور براڈکاسٹ شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کے میچز کی منتقلی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
ایرانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر سیکیورٹی خدشات دور نہ کیے گئے تو ٹیم کی شرکت پر نظرثانی کی جاسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی صورتحال؛ ہرمز سے جن جہازوں کو ایران گزرنے دے گا، ان کو امریکہ روکے گا
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں دشمن کو موت کے بھنور میں پھنسا دیں گے، آبی گزر گاہ پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، ایرانی پاسداران












Leave a Reply