فائنل برابر، سٹارز اور کانکررز کی ٹیمیں نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کی مشترکہ فاتح قرار


(24 نیوز) فیصل آباد میں کھیلا گیا سٹارز اور کانکررز کی ٹیموں کے درمیان نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل ٹائی ہوگیا ،یوں دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا۔ 

کانکررز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جواب میں سٹارز کی ٹیم بھی 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،کانکررز کی اننگز میں ارم جاوید نے پانچ چوکوں کی مدد سے 51  رنز بنائے ۔

 سائرہ جبین نے پانچ چوکوں کی مدد سے 43  اور کپتان فاطمہ ثنا نے 5 چوکوں کی مدد سے 33 رنز سکور کیے،معصومہ فاطمہ نے تین وکٹیں حاصل کیں انعم امین اور ڈیانا بیگ  نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سٹارز کی اننگز میں کپتان سدرہ امین نے 8 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی، کائنات حفیظ نے 37 اور گل رخ نے 35 رنز بنائے، صائمہ ملک نے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

 ام ہانی نے تین اور عائشہ بلال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ارم جاوید پلیئر آف دی میچ قرار پائیں، بہترین وکٹ کیپرمنیبہ علی، بہترین  باولر انعم امین، بہترین بیٹرسدرہ امین،پلیئرز آف دی ٹورنامنٹ سیدہ عروب شاہ اور ام ہانی کو قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈی جی آئی ایس پر آر کی پریس کانفرنس پر خیبرپختونخوا عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *