
(ویب ڈیسک )قومی بلے باز سمیرمنہاس نے انڈر19کرکٹ میں تیزترین سنچری کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
سمیر منہاس نے 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی،سمیر منہاس نے یہ کارنامہ ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں انجام دیا، سمیر منہاس پلیئر آف دی سیریز بھی قرار پائے،سمیر منہاس نے5میچز میں 360رنز بنائے جس میں 2سنچریز اور ایک ففٹی شامل ہے۔
یاد رہے سمیر منہاس نے انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں172 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کو ٹائٹل جتوایا تھا،جو کسی بھی انڈر19 ٹورنامنٹ کے فائنل میں سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی انڈر19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ2026 میں پاکستان کی امیدوں کا محور نوجوان بلے باز سمیر منہاس ہوں گے،جنہوں نے شاندار اور ریکارڈ ساز کارکردگی کے ذریعے عالمی توجہ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : آئی پی ایل سے نکالے جانیوالے مستفیض الرحمان نے کونسی لیگ جوائن کرلی؟












Leave a Reply