
(24 نیوز )بی سی سی آئی کی غنڈہ گردی، آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مستردکردی۔
کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ئی سی سی نے بنگلادیش کو بھارت جاکر کھیلنے کا کہہ دیا۔ بنگلا دیش نے بھارت سے باہر وینیو پر ورلڈ کپ میچز منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
بی سی سی آئی کاکہنا ہے کہ،میچز بھارت میں ہی کھیلنے ہوں گے۔ ورنہ پوائنٹس گنوانے پڑیں گے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ وینزویلاسے کونسی چیز امریکہ منتقل کرنا چاہتے ہیں?تہلکہ خیز انکشاف
رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش نے انڈیا سے باہر وینیو پر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچز منتقل کرنے کی درخواست کی تھی لیکن آئی سی سی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے بنگلا دیش کو میچز کے لیے بھارت جانے کا کہہ دیا، انڈیا نہ جانے کی صورت میں پوائنٹس کھونا پڑیں گے۔
ادھر بنگلا دیش کرکٹ کا دعویٰ ہے کہ گورننگ باڈی کی طرف سے ایسا کوئی الٹی میٹم نہیں دیا گیا۔
بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث انڈیا سے میچز منتقل کرنے کاکہا تھا، ایک روز قبل بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ تھا ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنےکسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔












Leave a Reply