(24نیوز) سری لنکا کے شہر دمبولا کے رنگیری انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بارش نے پاکستان اور سری لنکا کا تیسرا ٹی ٹوینیٹی میچ اب تک شروع نہیں ہونے دیا۔ اب بارش ایک بار پھر رکنے سے میچ شروع ہونے کی امید بندھی ہے تاہم بہت سا وقت ضائع ہو جانے کے باعث منتظمین نے میچ کا دورانیہ مختصر کر کے 12 اوورز کر دیا ہے۔
میچ کا ٹاس اب تک نہیں ہو سکا۔
دمبولا کے رنگیری سٹیڈیم میں اس وقت وکٹ پر سے کور ہٹائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت سے کشیدگی: پاکستان ، بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کیلئے تیار
منتظمین نے بتایا کہ میچ کی سرگرمی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شب 8:50 پر ہو جائے گا۔
کمنٹیٹرز بتا رہے ہیں کہ اب آسمان صاف ہو رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ 12 اوورز تک محدود کر دیئے گئے میچ مین اب بارش مزید خلل نہیں ڈالے گی ۔













Leave a Reply