افسوسناک خبر ! سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے 



( ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور 79 سال کی عمر میں چل بسے۔

چند روز قبل سرجری کے بعد محمد الیاس کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:نیو  طرزِ تعمیر کا شاندار شاہکار، بابر اعظم کے نئے گھر نے ہوش اڑا دئیے

محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔

واضح رہے کہ محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں چیف سلیکٹر بھی رہے اور قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن سمیت جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *