
( ویب ڈیسک )پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے چیئرمین آف سلیکٹرز جارج بیلے پُرامید ہیں کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور مڈل آرڈر بلے باز ٹِم ڈیوڈ ورلڈ کپ تک فٹ ہوجائیں گے۔
البتہ دورہ پاکستان میں پیٹ کمنس ور جوش ہیزل ووڈ کی موجودگی پر شبہات کا اظہار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی میں تیندوے کی موجودگی،نشانات مل گئے ، انتظامیہ الرٹ
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا فروری میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پیٹ کمنس کی دستیابی کے حوالے سے محدود خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہے۔
بالکل ویسے ہی جیسے 2023 کے 50 اوورز فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں ٹریوس ہیڈ کو انجری کے باعث ٹیم کے ساتھ رکھا گیا تھا اور بعد کے ایونٹ میں وہ مؤثر ثابت ہوئے تھے۔












Leave a Reply